Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کشمیر میں ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو بہت برا ہوگا، مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔

اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا، ہمارا منتخب نمائندہ الیکشن جیت چکا ہے، اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ، یہاں اتنی گرمی میں جلسے کر کر کے میرا گلہ خراب ہوگیا ہے، اور آپ لوگ  میری خاطر 40 ڈگری درجہ حرارت میں کھڑے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کی الیکشن مہم نظر آرہی ہے، ہماری جماعت نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں، تحریک انصاف کا استقبال گندے انڈوں اور جوتوں سے ہوتا ہے، مسلم لیگ ن 2018 والی نہیں رہی، یہ ووٹ چوروں کو پکڑنے والی جماعت ہے اور جس نے دھند میں سے ووٹ ڈھونڈ لیے تھے، یہ 2018 نہیں ہے جس میں آپ نے آرٹی ایس رکوادیا تھا، ووٹ چوروں اگر تم نے دھاندلی کی یا ہمارا کشمیر سے جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اس بار الیکشن چور کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا، گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج سنا ہے کہ عمران خان کشمیر تشریف لا رہے ہیں اور انہوں نے باغ سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کیا ہے کیونکہ وہاں اے ٹی ایم مشین ہے، انہوں نے ایک نئی ایم ٹی ایم مشین ڈھونڈ لی ہے، عمران خان وہاں جاتے ہیں جہاں  پیسہ ہوتا ہے، میری کشمیری عوام سے درخواست ہے کہ ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے نہ کریں بلکہ گوعمران گو سے کریں، اور عمران خان کو ہار پہننانا جس پر آٹا چوری میں نمبر ون اور دوائی چور لکھا ہو، جب کہ عمران خان کو ایک تاج پہنانا جس پر کشمیر فروش لکھا ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں کہ 2 منٹ خاموشی اختیارکریں، اور پھر خاموشی اختیار کرنے کا کہہ کر مکمل خاموش ہوگئے، وزیر امور کشمیر نے لوگوں پر فائرنگ کرائی، یہ ایسے لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو بھی فیصلہ دینا پڑا کہ وزیر امور کشمیر کشمیر میں داخل نہیں ہو سکتا، کشمیر میں ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے روزصبح اٹھتےہی آٹا، دوائیاں اورچینی مہنگی کی خبرملتی ہے، نواز شریف کے دور میں جو سی پیک  شروع ہوا آج وہ بند پڑا ہے، آج ہوائی اڈے گروی رکھے جارہے ہیں، ہمارے دورمیں کہا کرتے تھے موٹرویز اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی اور آج وہی کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مان لیں نوازشریف آپ سب کے استاد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.