Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان افغانستان میں پرامن تصفیہ اور وہاں خونریزی کو پھیلنے سے روکنے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے ،ضیاءلانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ان حالات میں پرامن تصفیے کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے نئی سفارتی کوششوں کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان افغانستان میں پرامن تصفیہ اور وہاں خونریزی کو پھیلنے سے روکنے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں سے بھارت بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے سے اب تک 70 ہزار سے زائد لوگ جام شہادت نوش کر چکے ہیں ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خطہ میں تبدیلیوں سے متعلق حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں پائیدار حکومت کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو، دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.