Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان نے قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  بلوچستان بازیگر نے خیبر ایگلز کو شکست دے کر قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی۔ جبکہ کے پی کے فالکن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون تھے۔ جہنوں نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ، نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر، سیکرٹری جنرل نوید اکرم، کانگریس اراکین چوہدری فقیر محمد اور چوہدری محمد سلیم کے علاوہ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، سابق فٹ بالر شاہد شنواری اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل جیتنے والی ٹیم بلوچستان بازیگرکو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی سے نوازا گیا۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی خیبر ایگلز کو ڈیڑھ لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی دی گئی۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پی کے فالکن کو ایک لاکھ بمعہ ٹرافی کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ پنجاب واریئرز کو فیئر ٹرافی بمعہ پچاس ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ چیمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی کے پی کے فالکن اسد اللہ، ، ٹاپ سکورر بلوچستان زوراور کے زوہیب ایوب اور بہترین گول کیپر بلوچستان بازیگر کے کامران خان کو پچیس، پچیس ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی تھی۔
کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں چیمپئن شپ کا فائنل میچ خیبر ایگلز اور بلوچستان بازیگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ بعد میں 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ بلوچستان بازیگر کے سیف اللہ نےاضافی وقت میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ریفری کے فرائض احمد رئوف نے انجام دیئے۔ تیسری پوزیشن کے مییچ میں کےپی کے فالکن نے اسلام آباد ٹائیگرز کے خلاف 2-1 گول سے کامیابی حاصل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.