Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک چین دوستی لازوال رشتہ، دیرینہ رشتے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، سردار یار محمد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : وزیر اعظم کے معاون خصوصی و بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کوہستان کے علاقے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجینئر ز اور عملے کی بس کو پیش آنے والے حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چائنیز ایمبیسیڈر کے نام اپنے ایک تعزیتی مراسلے میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ کوہستان میں پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے جس کی تحقیقات حکومت پاکستان کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ایک لازوال رشتہ ہے گوادر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں چین کا اشتراک قابل ستائش ہے اور ہم چینی عوام اور حکومت کے مابین دوستی کے دیرینہ رشتے کا قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ کوہستان میں پیش آنے والے واقعہ کا دلی دکھ ہوا ہے جس میں پاکستانی سیکورٹی جوانوں اور افراد کے ساتھ چینی باشندوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور قیمیتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا دکھ کی اس گھڑی میں ہم چین کی حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ ملک کے ہر زی شعور شہری کی طرح بلوچستان کی عوام کو اس بھی اس واقعہ پر گہرا دکھ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور اس طرح کے ناگہانی واقعہ کے قطع نظر سی پیک اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین پائیدار معاشی و اقتصادی، تجارتی اور دوستانہ تعلقات قائم و دائم رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.