Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر160کی بلند سطح پر،سونا350روپے مزیدمہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہاجس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر 160روپے سے صرف5پیسے کی دوری پر ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160روپے کی بلند سطح عبورکرگیا،ادھر فی تولہ سونا 350روپے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.85روپے اور قیمت فروخت159.95روپے ہو گئی، اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159.80روپے اور قیمت فروخت160.20 روپے ہو گئی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کی کمی سے 1820ڈالرفی اونس کاہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا350روپے کے اضافے سے ایک لاکھ9ہزار700 اوردس گرام 300روپے کے اضافے سے 94ہزار50روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.