Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ،49ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 206پوائنٹس کے اضافے سے 47834پر بند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 49ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 61.89 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای 30انڈیکس 91پوائنٹس کے اضافے سے 19210 پوائنٹس پربند ہوا جب کہ آل شیئرز انڈیکس 32439پوائنٹس سے بڑھ کر 32564 پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83 کھرب47ارب روپے ہوگیا،مجموعی طور پر 412 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 255کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 133میں کمی اور24میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.