Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی برطرفی بڑی غلطی قرار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) سابق قومی کپتان راشد لطیف نے مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی برطرفی کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈز اٹھا کر دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ قومی ٹیم ان کی وجہ سے بہترین کھیل پیش کر رہی تھی اور یہ ہیڈ کوچ کے علاوہ کپتان کی مشترکہ کاوش تھی کہ دو ہزار سترہ میں پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر بڑی غلطی کی تھی جبکہ سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ مکی آرتھر کو کیوں ہٹایا گیا اور ان کی برطرفی کی وجہ کیا تھی کیونکہ ان کی نگرانی میں قومی ٹیم کامیابی کی منازل طے کر رہی تھی مگر انہیں سیاست کے تحت برطرف کردیا گیا۔سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بات بھی سمجھ نہیں آسکی کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا جو عمدگی سے ٹیم کو فتوحات دلا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مصباح الحق کو الزام نہیں دیں گے جو ہیڈ کوچ بننا ہی نہیں چاہتے تھے بلکہ اس کا ذمہ دار صرف پاکستان کرکٹ بورڈ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.