Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : روایتی حریف پاکستان،بھارت ایک گروپ میں شامل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے پہلے راؤنڈ اور 12 سپر ٹیموں کے دو گروپس کا اعلان کردیا جہاں پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 14 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔پہلے مرحلے کیلئے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے کو سپر 12 کانام دیا گیا ہے ، جس میں 12 ٹیموں کو 6،6 کے دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پاکستان اور بھارت سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، جہاں ان کے علاوہ نیوزی لینڈ، افغانستان اور پہلے مرحلے سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔سپر 12 کے گروپ ون میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور پہلے مرحلے سے آنے والی دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کیلئے 8 ٹیموں کو دو گروپس میں شامل کیا گیا ہے جہاں گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پہلے مرحلے کے گروپ بی میں بنگلا دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دونوں گروپس سے 2،2 ٹیمیں سپر 12 کیلئے کوالیفائی کریں گی اور گروپ اے کی فاتح اور گروپ بی رنر اپ ٹیم گروپ ون جبکہ گروپ اے کی رنر اپ اور گروپ بی کی فاتح ٹیم گروپ ٹو میں جگہ بنائیں گی جہاں پاکستان اور بھارت جیسی حریف ٹیمیں موجود ہیں۔ میچزعمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے ۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی رینکنگ کے تحت عمل میں لایا گیا ہے ۔ ٹی وئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.