Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت کابل اسلحہ پہنچانے جیسے کاموں سے باز رہے افغان طالبا ن کی وارننگ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ  :  کیونکہ یہ افغان عوام کے ساتھ دشمنی ہے اور بہتر ہے کہ افغان مسئلے پر بھارت غیر جانبدار رہے ۔ ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا افغانستان میں جو علاقے قبضے میں لیے ہیں وہ لڑائی سے نہیں لئے ہیں ۔ مقامی افراد اور قبائلی عمائدین کی دعوت پر ہم وہاں گئے ہیں اور لوگوں نے ہمیں خود خوش آمدید کیا ہے ۔ کسی بھارتی وفد سے طالبان نے کوئی ملاقات نہیں کی ۔ بھارت سے تعلقات کیسے ہوں گے یہ افغانستان کی مستقبل کی حکومت فیصلہ کرے گی۔ ایک اور انٹرویو میں ترجمان افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں سیاسی سمیت کسی بھی نظام حکومت کو کابل حکومت کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں سیاسی روڈ میپ کے حل تک پہنچنا ہوگا جس پر سب اتفاق کریں اس کے بعد ہی سیز فائر پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.