Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چوتھا ون ڈے: پاکستان ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اینٹیگوا  :   پاکستان ویمن نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

فاتح ٹیم نے 211 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمائمہ سہیل نے 61 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ فاطمہ ثنا کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈین کیشونا نائٹ کی 88 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

سر ویون رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیشونا نائٹ 88 اور سٹیفنی ٹیلر 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب میں قومی خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمائمہ سہیل نے 61 اور سدرہ امین نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.