Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ صادق سنجرانی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر عثمان بزدار کے وژن کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ساری اکائیاں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کیساتھ دیگر صوبے بھی ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے اقدامات کیے، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.