Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بابر اعظم کی کلاس ہی الگ ہے، مائیکل وان بھی معترف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن  :  انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ سٹار بلے باز بابر اعظم پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ 46 سالہ مائیکل وان کو ایک انٹرویو کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان میں سے پاکستان کا سب سے اہم کھلاڑی منتخب کرنے کو کہا گیا تھا۔

مائیکل وان نے کہا کہ اگرچہ رضوان ایک عمدہ کھلاڑی ہے اور وہ وکٹ کیپر بیٹسمین کے کھیل کو پسند کرتے ہیں لیکن بابراعظم کی کلاس ہی الگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی تکنیک، مزاج اور شاٹ سلیکشن انہیں عالمی سطح پر ایک بہترین بلے باز اور یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے اہم کھلاڑی بناتا ہے۔

46 سالہ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر بلے بازی بہت آسان لگتی ہے، ان کی کور ڈرائیو دیکھ کر ہر کرکٹ شائق کو خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا بیلنس انتہائی شاندار اور ذہنیت بھی بہت عمدہ ہے جس کی وجہ سے وہ ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.