Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا رابطہ، داسو بس حادثے پر بات چیت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.