Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان امریکا کیساتھ طویل مدتی، پائیدار شراکت داری چاہتا ہے : آرمی چیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ طویل مدتی، کثیرالجہتی اور پائیدار شراکت داری چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی تعلقات کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان طویل مدتی، کثیرالجہتی اور پائیدار شراکت داری چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل اور خطے میں امن کے لیے بھی پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.