Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈومیسائلز اور لوکلز کمپیوٹرائزڈ کئے جائیں، بلوچستان ہائیکورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سینئر قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر 30 جون کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنرز پشین اور قلعہ عبداللہ کو طلب کرتے ہوئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فردا فردا پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ گزشتہ روز جعلی ڈومیسائل/لوکلز سے متعلق دائر آئینی درخواستوں پر آرڈر شیٹ جاری کرتے ہوئے ڈویژنل بینچ نے کہاکہ اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل ایک پیج رپورٹ پیش کرچکے ہیں. اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے پروگریس رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی ہے ،ایسا لگتاہے کہ کوئی بھی ڈویژنل کمشنر یا ڈپٹی کمشنر معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہا عدالت نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فرداََ فرداََ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔سماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے معزز عدالت سے درخواست کی کہ کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبد اللہ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پہلے طلب کریں جس پر بینچ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرز قلعہ عبداللہ اور پشین کو 30جون کو ہونے والی سماعت کے موقع پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ جعلی ڈومیسائل/لوکلز کی تصدیقی عمل سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں ،عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں اور یہ بات یقینی بنائیں کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈومیسائلز/اور لوکلز کو کمپیوٹرائزڈ کیاجائے گااور محکمہ خزانہ بلوچستان اس سلسلے میں فنڈز مختص کریں اے سی ایس داخلہ پروسس کے عمل کو مانیٹر اور ڈرافٹ بل سے متعلق پروگریس رپورٹ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں جمع کرائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.