Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج: 53فیصدحصص کی قیمتیں کم،31ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 151 پوائنٹس کی کمی سے 48480 پر بند ہوا، سرمایہ کاروں کو 31 ارب کا خسارہ ہوا جب کہ 53فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خریداری میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 48880پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 48400 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی، سرمایہ 84 کھرب 13ارب روپے رہ گیا،مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 171 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،221میں کمی اور 24 میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.