Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان ،سونا500روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انٹربینک میں بھی ڈالر 157روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، ادھر فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 30پیسے کے اضافے سے 157 روپے کا ہوگیا ، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے بڑھ کر 157.50روپے پر جا پہنچا، یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو 191 روپے کا ہو گیا جبکہ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے پاؤنڈ 222روپے پر پہنچ گیا،دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کی کمی سے 1855 ڈالر فی اونس کاہو گیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 9 ہزار 600 روپے اور دس گرام 429روپے کی کمی سے 93 ہزار 964 روپے کا ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.