Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :   فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سن لے کہ جعلی راجکماری کے بعد اب جعلی خادم اعلی کی گھسی پٹی فلم بھی نہیں چلے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  بھگوڑے ہدایت کار  لندن میں پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں اور خاموش فلمساز  رائے ونڈ میں بیٹھی ہیں، (ش) لیگ کا ٹولہ جعلی خادم اعلی کے غبارے میں ہوا بھر رہا ہے، جعلی خادم اعلی اور پرچی شہزادے میں محبت کی پینگیں توڑ نہیں چڑھیں گی، (ش) لیگ کوعلم ہونا چاہیے کہ پرچی شہزادہ نے ہر ایک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرچی شہزادہ پہلے ہی جعلی راجکماری اور مولانا کے ساتھ ہاتھ کرچکا ہے اوراب جعلی خادم اعلی کی باری ہے، پرچی شہزادے اورجعلی خادم اعلی کی   جعلی محبت  کا انجام دنیا دیکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.