Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی دنیا کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے ،لیاقت شاہوانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( آئی این پی ) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لےں ، صوبائی حکومت نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا تاہم کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاﺅ کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلی نہیں نکالی گئی ، بلوچستان کی عوام کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، عید کے موقع پر کورونا کیسز میںکمی خوش آئند ہے ، حکومت بلوچستان نے آج سے مکمل لاک ڈاﺅن ختم کرکے پبلک ٹرانسپورٹ بھی 50فیصد کیپیسیٹی کے تحت اجازت دی گئی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی جانب معصوم فلسطینیوں پر مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ، اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو فلسطین میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہےے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں مسلم امہ کو اسرائیل جارحیت کا نوٹس لے کر مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حکومت بلوچستان نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا اور آج حکومت بلوچستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر صرف بیان کی حد تک منایا جارہا ہے ۔ کوئٹہ میںریلی منسوخ کردی گئی ،بلوچستان کی عوام معصوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عید کے موقع پربلوچستان میںکورونا کیسز میں کمی آئی ہے جوکہ خوش آئند ہے امید ہے کہ عوام آگے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے صوبے میں مکمل لاک ڈاﺅن ختم کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام کارروباری سرگرمیاں ، مارکیٹیں ، دکانیں و دیگر مراکز رات 8بجے تک کھولے رہیںگے جبکہ ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آﺅٹ ڈور ڈائننگ کی بجائے ٹیک اوے سروس کے تحت کھلیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میںبھی 50فیصد سواریوں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی ۔ اسی طرح دفتری امور 50فیصد حاضری کے تحت کھولے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.