Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

 حکومت مضان سے لیکر عید کے بعد تک مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہے ،علی مدد جتک 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جاری ہوشربا مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مضان سے لیکر عید کے بعد تک مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہے عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے حکومتی کاکردگی اعلانات تک محدود ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ یکسر طور پر ناکام ہےں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 0 فیصد تک بڑھ گئی ہے عام آدمی سمجھ چکا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی قوت خرید پر تبدیلی کا وہ کاری وار کیا ہے کہ عوام کی عید پھیکی پڑگئی عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے۔انہوںنے کہا کہ اشیاءخورد ونوش نرخوں کے برعکس 200روپے اضافی قیمت میں فروخت ہورہی ہیں حکومت گراں فروشوں کے ہاتھوں یرغمال ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گائے بیل کا گوشت 700روپے، بکر ے کا گوشت 1300جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے عوام اس بار عید کی خوشیاں بھی نہیں منا سکی عام آدمی نے تبدیلی کی ایک بھیانک قیمت ادا کی ہے عام آدمی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ کو احساس پروگرام کا نام دے کر داد وصول کی ہے حکومت یکسر طور پر ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.