Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بل گیٹس کا خاتون ملازمہ سے قریبی تعلق تھا، مائیکروسافٹ کااعتراف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک: مائیکروسافٹ کےشریک بانی بل گیٹس اوران کی اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے رواں ماہ ہی 27 سالہ ازدواجی سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اخباری خبروں کےمطابق میلنڈا کو بل گیٹس کی جانب سے زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ مجرم جیفری اپیسٹین کے ساتھ معاملات پر تحفظات تھے اور یہی طلاق کی وجہ بنے۔

تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان نے ایک نیا پنڈورا با کس کھول دیا ہے، اس بیان کے مطابق بل گیٹس خاتون ملازمہ سے ناجائز تعلقات کے خواہش مند تھے،اور اسی وجہ سے انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کارپوریشن نے بل گیٹس کے ایک ملازمہ کے ساتھ  دو دہائی پر محیط تعلقات پر2019 میں اس وقت تحقیقات کیں، جب بل گیٹس کی جانب سے مذکورہ ملازمہ کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔

بورڈ نے اس معاملے پر نظر ثانی کی تاہم بل گیٹس کی جانب سے اپنے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد یہ تفتیش کسی انجام پر نہیں پہنچ  سکی، بعد ازاں اس معاملے کی چھان بین کے لیے بیرونی قانونی فرم کو ہائرکیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کو 2019 کے وسط میں ایک خط ملا جس میں بتایا گیا تھا کہ بل گیٹس سال 2000 میں ایک ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند تھے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق’ بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس معاملے پرنظرثانی کی اورایک بیرونی فرم سے مکمل تحقیقات کرائی گئیں اوراس دوران مائیکرو سافٹ نے مذکورہ ملازمہ کو مکمل سپورٹ فراہم کی۔

تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ بل گیٹس کی خاتون ملازمہ میں دلچسپی غیر مناسب تھی  جس کی بنیاد پر مائیکروسافٹ کے ڈائریکٹرز نے گزشتہ سال انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ مائیکروسافٹ نے اس تحقیقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعلان کیا تھا کہ وہ خدمت خلق کے کاموں کو وقت دینے کے لیے اپنے منصب سے دستبردارہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.