Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں : آرمی چیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرپیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہم مختلف شعبہ جات میں باہمی مفاد کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.