Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت مہنگائی قابو کرنے میں ناکام، عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ ملا: بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی قابو کرنے میں ناکام رہی، عید پر بھی عوام کو ریلیف نہ ملا، عام آدمی سمجھ چکا عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچے، عمران خان صاحب 150 روپے فی کلو تک دودھ اور 50 فیصد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والا عام آدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کاسمیٹکس اور جیولری کی اشیاء کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر کے ایک عام گھرانے کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی، رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کرسکے، عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گے؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.