Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی میں انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے آؤٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن :  انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی میں انجری کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے آؤٹ ہو گئے۔

چھبیس سالہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی انجری انگلش کرکٹ ٹیم کے لیے درد سر بن گئی، فاسٹ بولر کہنی میں تکلیف کے باعث آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں دائیں کہنی میں تکلیف محسوس ہوئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا جس پر جوفرا آرچر کے دورہ نیوزی لینڈ سے بھی آؤٹ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.