Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بیرون ملک جانے سے کیوں روکا ؟ شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست دائر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک اجازت نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کیلئے بیرون جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود میاں محمد شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.