Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو آج ملیر کوٹ میں پیش کیا جائیگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو آج ملیر کوٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما اور دیگر کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت چار مقدمات درج ہیں، ان پر ضمنی الیکشن کے دوران کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کا الزام ہے۔

قائد حزب اختلاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ایم پی اے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں پر سرکار کی مدعیت میں چار مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج کرلیے گئے۔ مقدمات دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ مقدموں میں حلیم عادل شیخ اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق غلام حسین جوکھیو گوٹھ کے پولنگ سٹیشن میں پولیس کو جھگڑے کی اطلاع ملی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ حلیم عادل شیخ کیساتھ 40 سے 50 لوگ ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر فائرنگ کی گئی جس سے بھگدڑ مچی اور پولیس موبائل پر ڈنڈے مار کر گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔

گرفتار ملزمان میں حلیم عادل سمیت سیکیورٹی گارڈز رمضان، غلام مصطفی، محمود شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.