Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

177 سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  177 سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ الیکش کمیشن نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور حفیظ شیخ کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ جنید اکبر نے فوزیہ ارشد کو تجویز کنول شوزب نے تائید کی، فوزیہ ارشد کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہ کیا۔ اسلام آباد سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ کا ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع ہوا۔ تحریک انصاف کی امیدوار زرقا تیمور کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان، سینٹ کی عمومی نشست پر شیری رحمان، صادق میمن اور دوست علی جیسر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.