Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انکم ٹیکس آرڈیننس ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا ٹیکس نظام سہل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی آراء اور بینک دولت پاکستان کی سفارشات کی بنیاد پر وفاقی حکومت نے ٹیکس لاز (ترمیمی) آرڈیننس2001ء کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء میں کئی ترامیم کی ہیں تاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے )رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹیکسیشن نظام کو سادہ، سہل اور مشکلات سے پاک بنایا جاسکے ،اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ان ترامیم سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد آسان اوراس کی لاگت کم ہوگئی ہے ۔ اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر مقیم پاکستانی پہلے ہی مکمل اور حتمی ٹیکسیشن نظام کے ماتحت تھے تاہم ان ترامیم سے مکمل اور حتمی ٹیکس نظام کے دائرے کو وسیع کرکے اس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے میوچل فنڈ سرمایہ کاری اور حصص پر منافع منقسمہ (dividends)اور کیپٹل گین اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری پر کیپٹل گین شامل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری پر ہونے والی آمدنی پر ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کرنا ہوں گے ۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرط ختم ہونے سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کو ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی پی ایل) میں نام نہ ہونے کے باعث لگنے والے جرمانے (ٹیکس ریٹ دگنا ہوجانا) سے محفوظ کردیا گیا ہے ، نقد رقم نکلوانے اور نان فائلر پر لاگو بینک ٹرانسفرز پر ٹیکس کا اطلاق بھی نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.