Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج : تیزی برقرار،5بالائی حدیں عبور،65ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوبھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 400سے زائدپوائنٹس کے اضافے سے 46800 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 65ارب روپے سے زائد کا منافع ہو اجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ، اس طرح دو دنوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1060پوائنٹس بڑھ گیا جب کہ سرمائے کے حجم میں150ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سیمنٹ ،ٹیلی کام،بینکنگ ،فرٹیلائزر اور اسٹیل کے شعبوں میں خریداری کی نئی لہر آنے سے انڈیکس 46400،46500،46600،46700 اور46800پوائنٹس کی پانچ بالائی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 492 پوائنٹس کے اضافے سے 46867پوائنٹس پر بند ہوا ۔ ،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 272پوائنٹس کے اضافے سے 19619پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31891 پوائنٹس سے بڑھ کر 32141پوائنٹس پر جاپہنچا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا سرمایہ بڑھ کر83 کھرب93ارب روپے ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.