Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پروٹیز کیخلاف جیت ورلڈکپ سکواڈ کی تیاری میں مدد گار:انضمام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے ممکنہ سکواڈ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے قومی ٹیم کی بینچ سٹرینتھ بھی واضح کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل اب ٹیم مینجمنٹ کے پاس تمام ممکنہ کھلاڑیوں کی کارکردگی موجود ہے ، جومیگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت معاونت کرے گی۔انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دولیگ سپنرز کھلانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا، عثمان قادر اور زاہد محمود نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھی بھرپور اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ لیگ سپنر کسی بھی ٹیم کا سب سے مؤثر ہتھیار ہوتا ہے ، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سپنرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان چاہے تو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دو لیگ سپنرز کے ساتھ بھی جایا جاسکتا ہے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہوم سیریز میں پاکستان کی کچھ خامیاں ضرور نظر آئیں مگر ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنا خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں پاکستان کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے ، انہوں نے طویل طرز کی کرکٹ میں لگی اپنی فارم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں برقرار رکھا۔انضمام الحق نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی حسن علی کی فارم میں واپسی پر ہوئی، عثمان قادراور محمد نواز نے بھی شاندار واپسی کی، لوئر آرڈر بھی بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کررہا ہے مگر مڈل آرڈر کو بہترکھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ لیجنڈری کرکٹر نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان ایشیا کی وہ واحد ٹیم بن گئی ہے کہ جس نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کو برصغیر میں شکست دی، یہ بھی خوشی ہے کہ پاکستان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.