انقرہ : ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ مغرب 13 ترک بے گناہوں کے قتل پر کیوں خاموش ہے ، جب آپ کے ہاں ایسا کچھ ہوتا ہے تو آپ ہنگامہ آرائی کردیتے ہیں،ترابزون میں پارٹی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرد باغیوں کیخلاف آ پریشن میں توسیع کریں گے ،ہم ان دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ۔ مغرب کی آوازنکلے یا نہ نکلے ہم ان دہشتگردوں کو اس ملک میں رہنے نہیں دیں گے ۔ادھر امریکی و ترک وزرائے خارجہ کا رابطہ ہوا،امریکی وزیر خارجہ نے 13 ترک شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کا ذمے دارکردباغیوں کو ٹھہرایا،دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی تمام موضوعات پر تفصیلی بات چیت کے لیے وقت نکالا جائے گا۔
مشرق مزید