Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان میں تشدد کاسلسلہ تیز ، 11 اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل :  افغانستان میں تشدد کاسلسلہ تیز ہونے لگا،مختلف حملوں اوردھماکوں میں 11سکیورٹی اہلکاروں سمیت21 افرادہلاک ہوگئے ۔ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ جلال آباد میں پہلے واقعے کے 20 منٹ بعد ایک اور واقعہ پیش آیا۔ اس بار نامعلوم افراد کی جانب سے سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو پولیس اہلکار اور ڈاکٹر ہلاک ہوگیا۔تخار کے علاقے دشت قلعہ میں دھماکے سے 2فوجی ہلاک ہوگئے ،ادھر صوبہ فریاب میں پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،جس سے 7پولیس اہلکار مارے گئے ۔ہلمند کے ضلع ناوا میں آپریشن کے دوران 5 افرادہلاک ہوئے ،ادھر ہرات چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہاہے کہ کسٹم ہائوس میں آتشزدگی سے 902ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ۔دوسری جانب طالبان رہنما ملابرادر نے امریکی عوام کے نام ایک کھلے خط میں کہاہے کہ امریکا دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی فوج افغانستان سے نکالے ،طالبان بھی معاہدے پر عمل کے ذمہ دار ہیں،ہمیں امیدہے کہ افغان لوگ مسئلے کے دیر پاسیاسی حل پر متفق ہوتے ہوئے ملک میں اسلامی حکومت کے قیام پر اتفاق کرسکتے ہیں، طالبان بھی افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کیلئے پرعزم ہیں،اسی لیے معاملے کی جانب پہلا قدم بڑھاتے ہوئے قطر میں سیاسی دفتر کھولاتھا۔خط میں کہاگیاہے کہ امریکا افغان جنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے ،ہم خواتین کے حقوق اور اظہاررائے کی آزادی کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.