لاہور( شوبز ڈیسک ) معاہدے کی منسوخی سے متعلق پریس ریلیز میں ترک اداکار نے کہا کہ چودھری گروپ کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینے پر اتفاق کیا تھا تاہم کاشف ضمیر کی جانب سے معاہدے سے متعلق میڈیا کو دئیے گئے جھوٹے بیان اور غلط معلومات پر ہمیں بہت دکھ ہوا۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کاشف ضمیر نے طے کی گئی مدت کے باوجود معاہدے کے کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا اور اسی لیے ہم نے یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ کردیا ہے ۔
مشرق مزید