Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یوئیفا چیمپئنز لیگ، پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو 1-4 کی بڑی شکست سے دوچار کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میڈرڈ : گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے، فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے بڑے مقابلے میں پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو چار ایک کی بڑی شکست سے دوچار کر دیا، بائیس سالہ امباپے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، سپر اسٹار لیونل میسی کے پرستار مایوسی کا شکار رہے۔

اسپین کے تاریخی اسٹیڈیم کیمپ ناؤ میں فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تگڑا مقابلہ، پی ایس جی اور میزبان بارسلونا کا آمنا سامنا ہوا۔ سپر اسٹار لیونل میسی نے ستائیسویں منٹ پنلٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی۔ جوابی وار میں بائیس سالہ امباپے نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔

مایہ ناز کھلاڑی نیمار کے بغیر اِن ایکشن ٹیم کا مورال ہائی، دوسرے ہاف میں مزید تین گول اسکور کیے، امباپے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ کیان نے بھی ایک کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے لیپزگ کے خلاف دو صفر کی فتح سمیٹی۔ تابڑ توڑ حملوں کے باجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوا، تریپن منٹ پر محمد صلاح نے ٹیم کو سبقت دلائی، اس کے پانچ ہی منٹ بعد مین نے برتری دو صفر تک پہنچائی، اسی اسکور سے لیور پول نے کامیابی پائی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ کے تگڑے مقابلوں نے فٹبال دیوانوں کو خوب محظوظ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.