Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملتان سلطانز کے بڑے سلطان محمد رضوان سمیت قومی کرکٹرز آج سے ٹریننگ شروع کریں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے بڑے سلطان محمد رضوان سمیت قومی کرکٹرز آج سے ٹریننگ شروع کریں گے، بوم بوم آفریدی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ لاہور قلندرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے بھی کیمپ لگ گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کا جوش دکھا دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کی رونقیں دوبالا، پاکستان سپر لیگ کے سلطانز اِن ایکشن ہو گئے، آل راؤنڈر سہیل تنویر اور سینئر بولر محمد عمران سمیت ٹیم ملتان کے کھلاڑیوں کا کیمپ لگ گیا۔

سلطانز کے سلطان محمد رضوان اسٹار لیگ اسپنر عثمان قادر، صہیب مقصود اور رائلی روسو کا آج اضافہ ہو گا۔ عمران طاہر اور کارلوس بریتھویٹ سمیت لالہ، بوم بوم آفریدی کی بھی جلد انٹری ہو گی۔

لاہور قلندرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی ٹریننگ کا آغاز بھی ہو گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کا جوش دکھا دیا، کمبی نیشن بہترین قرار دیدیا۔ پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کے مقابلے 20 فروری سے شہر قائد میں شروع ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.