Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 امن دشمن ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔

اس آپریشن میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ان دہشت گردوں کا تعلق علیم خان خوشالی گروپ سے تھا اور یہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.