Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کھاد بحران سنگین، بددیانت حکومت کے دور میں ملک غذائی قلت کا شکار ہو گیا : حمزہ شہباز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ یوریا کھاد کے کارخانوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گیس کی فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کرپٹ حکومت کی سرپرستی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کا بازار گرم ہے، تین ہزار روپے بلیک میں یوریا مل جانے والا کسان خوش قسمت تصور ہو رہا ہے، حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی کھاد کے لئے دربدر پھرتے کسان پر بجلی بن کر ٹوٹا ہے، پٹرول اور ڈیزل 74 سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر حکومت 31 روپے سے زائد ٹیکسوں کی شکل میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ۔ یہ حکومت پاکستان کو بھی خدانخواستہ قازقستان جیسے حالات سے دوچار کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا عوام کو تبدیلی کا جھانسا دے کر ان کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا، یہ حکومت نہیں عذاب ہے، ہنستے بستے پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.