اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق، دونوں رہنماؤں کے ایک دوسرے کو پاکستان اور روس کے دورے کی دعوت دی۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت کے خلاف صدر پیوٹن کے بیان کو سراہا،اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اور اس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگر کیا گیا، پاکستان کے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تجارتی و اقتصادی تعلقات اور توانائی کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پاک روس قیادت کا پاکستان ا سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا،دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون اور اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں کا افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیراعظم نے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجرا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں کے ایک دوسرے کو پاکستان اور روس کے دورے کی دعوت دی