Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دالبندین شہر کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، عارف محمد حسنی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دالبندین : بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمدعارف محمدحسنی نے چاغی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے لیکن چاغی لاوارث نہیں ہے جلد ہی علاقے کا دورہ کرکے عوام کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کروں گا۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا کہ ضلع چاغی میں حالیہ کچھ عرصے سے آئے روز چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہورہی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کے اہلکار صرف چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں نہ صرف چیک پوسٹوں سے بھتہ خوری کو انتہائی محدود کیا بلکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کروا کے ان پر زمین تنگ کردی لیکن افسوس کہ اب جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر چاغی کی پوری توجہ چیک پوسٹوں اور دیگر ذرائع سے جمع ہونے والی رشوت اکھٹی کرنے میں لگی ہے انھیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں لیکن ہم اپنے لوگوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ یقینی بناکر انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے بدنام زمانہ اہلکاروں کو چیک پوسٹوں پر کمائی کے لیے تعینات کرکے لوگوں کی عزت نفس مجروح کی جارہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ضلعی انتظامیہ اپنی روش درست کرے ورنہ عوامی قوت سے ان مظالم اور ناانصافیوں کا راستہ روکیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.