Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبائی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے ، چیف سیکرٹری بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت اتوار کوکوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکیج اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری ایمپلیمنٹیشن عبداللہ خان، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ لعل جان جعفر ودیگر نے شریک کی۔ اجلاس کو پر وجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ د یتے ہوئے کہاکہ منصوبوں کیلئے رواں مالی سال میں 6 ارب روپے مختص اور 3 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں پیکیج میں 14 جاری ترقیاتی منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں مختلف پارکس کی بحالی اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکر ٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کوئٹہ پیکیج کی تمام منصوبوں کو بروقت تکمیل اورجوائنٹ روڈ، سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع، لنک بادینی، مغربی بائی پاس، سرکی روڈ کی بہتری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے صوبائی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے حکومت کوئٹہ کی روایتی حسین و خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.