Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، نورمحمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت : سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبہ بھر میں تمام ترقیاتی منصوبوں پرتیزی کام جاری ہے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام استفادہ حاصل کرینگے جاری ترقیاتی منصوبوں کی وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو خود نگرانی کررہے ہیں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے تمام بنیادی مسائل حل ہونگے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہورہاہے ان خیالات کااظہار انہوں دورہ زیارت کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب پارٹی عہدیداروں علاقے معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی میں پچھلے 3 سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال 70 سالوں میں بھی نہیں ملتی۔انشاء اللہ آئندہ بجٹ حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے پسماندہ عوام کی ترقی کی نوید لے کر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ زیارت وہرنائی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جسکے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سنیئرصوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مشکلات اور مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور انشاء اللہ اپنی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ہم نے حلقہ انتخاب میں تاریخی ترقیاتی کام کئے جو اس علاقے کی تقدیر بدل دیں گی سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے عوام کے اجتماعی مفاد اور دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے بڑے بڑے میگا پروجیکٹ منظور کرائے انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی تعمیراتی کام جاری ہے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی ترقی کی راہ کسی قسم کی مداخلت برداشت کرینگے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت نے صوبہ کی پسماندگی ختم کرنے کا عزم کیا ہے جس پر عمل درآمد جنگی بنیادوں کیا جارہا ہے دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر نے دورہ زیارت کے موقع مختلف افراد کے انتقال پر انکے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.