Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے کے معاملے پر برطانیہ سے 2 نوجوان زیر حراست

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن : امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے کے معاملے میں برطانیہ سے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

دونوں نوجوانوں کو مانچسٹرسے حراست میں لیا گیا ہے، مانچسٹر پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں سے معاملے سے متعلق سے پوچھ گچھ جاری ہے، امریکی حکام کے مطابق عبادت گاہ واقعہ میں مارے جانے والے ملزم کا نام ملک فیصل اکرم ہے اور اس کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

گذشتہ روز ایک مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جسے امریکی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.