Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیرِ اعظم سے گورنر و وزیر اعلی خیبر پی کے کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور : وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر آج پشاور میں موجود ہیں ۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان سے ملاقات کی، وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم کوصوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.