Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے ، وزیراعلی عثمان بزدار کا اظہار افسوس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور : ملک کے مایہ ناز اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر اداکار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکاررشید ناز نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،انہوں نے پشتو،ہندکو اور اردو زبان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔ سینئر اداکار کی عمر 73 برس تھی ، ان کی نماز جنازہ آج پشاورمیں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ رشید نازمرحوم کے یاد گارڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں، وہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.