Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فٹبال پریمئر لیگ، لیسٹر سٹی نے ساؤتھمپٹن کو دو صفر سے شکست دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن  : فٹبال پریمئر لیگ میں لیسٹر سٹی نے ساؤتھمپٹن کو دو صفر سے ہرا دیا، دفاعی چیمپئن لیورپول کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، اضافی ٹائم کے گول سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال کے دلچسپ مقابلے، لیسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن آمنے سامنے آ گئے۔ ساؤتھمپٹن کو اپنے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا، حریف کھلاڑی نے اس غرور کو خاک کر دیا۔ سینتیسویں منٹ میڈیسن نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ بارنز کے اضافی منٹ کے گول سے اسکور ڈبل ہو گیا، دو صفر کی بڑی جیت کا بڑا انعام، دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

دوسرے میچ میں وولفر کو ویسٹ بروم سے شکست ہو گئی،وولفرز نے مسلسل غلطیاں کیں، دو گول پنلٹی پر ہی ہوئے۔ تیسرا گول باون ویں منٹ پر ہوا، یہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔ وولفز کی طرف سے دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے، ویسٹ بروم نے تین دو کی فتح کو یادگار بنا لیا، فٹبال دیوانے بھی محظوظ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.