اسلام آباد : اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے کیونکہ اس سے کاروبار ی سرگرمیوں پر منفی اثر مرتب ہوں گے اور عوام کیلئے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ مجموعی معیشت کیلئے نئی مشکلات پیدا ہوں گی، لہذا حکومت عوام کو مہنگائی اور کاروباری اداروں کو مزید مسائل سے بچانے کیلئے اس فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان ، سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے کہا ہے کہ عوام اور کاروبار پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں۔
مشرق مزید