Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر انٹربینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بڑھ گئی، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ، یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30 روپے سے بڑھ کر 160.40 روپے اور قیمت فروخت 160.35 روپے سے بڑھ کر 160.45 روپے پر جا پہنچی، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 160.10 روپے اور قیمت فروخت 160.40 روپے پر بدستور مستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں 1.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192.50 روپے اور قیمت فروخت 194 روپے پر آ گئی جبکہ 1.50 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 216.50 روپے اور قیمت فروخت 218 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب 1،1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.