کراچی ( بزنس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا21ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی سے 1لاکھ13ہزار200روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہو گئی، اسی طرح 686 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 51 روپے سے گھٹ کر 96 ہزار 365 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو ا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500روپے اور دس گرام سونا 429 روپے سستا ہو گیا۔
مشرق مزید