Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چوتھا ٹیسٹ:جیت کی خواہاں آسٹریلین ٹیم بارش سے مایوس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برسبین ( سپورٹس ڈیسک) بھارت کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں جیت کی خواہاں آسٹریلین ٹیم کو بارش کے سبب شدید مایوسی کا سامنا رہا کیونکہ تیسرے سیشن کا کھیل ممکن ہی نہیں ہو سکا۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر 44 رنز پر اپنی وکٹ گنوانے والے روہیت شرما کی واپسی کیساتھ بھارت نے 62 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی تھیں جبکہ چتیشور پجارا 8 اور کپتان اجنکا رہانے 2 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل پانچ وکٹوں پر 274 رنز کیساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کرنے والی آسٹریلین ٹیم کپتان ٹم پین کے 50 اور کیمرون گرین کے 47 رنز کی بدولت 369 رنز بنا سکی ۔تھانگاراسو نٹاراجن،شردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.