Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلا ٹیسٹ : سری لنکن بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں سنبھل گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گال ( سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن بیٹنگ لائن انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سنبھل گئی جب اس نے دن کا اختتام دو وکٹوں پر 156رنز کے ساتھ کیا لیکن وہ اب بھی 130 رنز کے خسارے میں ہے ۔ انگلش ٹیم نے تیسرے دن کا آغاز چار وکٹوں پر 320 رنز کے ساتھ کیا تو جوز بٹلر 30 رنز بنا کر چلتے بنے لیکن گرتی ہوئی وکٹوں کے دوران جو روٹ کی استقامت قائم رہی جن کے اٹھارہ چوکوں اور ایک چھکے سمیت 228 رنز نے مجموعی سکور 421 رنزتک پہنچا دیا اگرچہ گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے سٹورٹ براڈ ہی 11 ناٹ آؤٹ کیساتھ دوہرے عدد میںداخل ہو سکے تھے ۔دلرووان پریرا4،لسیتھ امبولڈینیا 3جبکہ اسیتھا فرنینڈو 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے ۔پہلی اننگز میں 286 رنز کے خسارے میں دبی ہوم ٹیم کو کوسال پریرا نے 62 رنز بنا کر سنچری شراکت سے تقویت بخشی جبکہ کوسال مینڈس 15 رنز بنا سکے لیکن دن کا خاتمہ ہوا تو لہیرو تھریمانے 76 اور نائٹ واچ مین لسیتھ امبولڈینیا صفر پر کھیل رہے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.